ولی عصر اسکول میں سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شہادت کے ایام کے موقع پر "گھرِ فاطمہؑ" کے عنوان سے روح پرور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
18 نومبر 2025 - 16:51
News ID: 1751775
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،ولی عصر اسکول میں سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شہادت کے ایام کے موقع پر "گھرِ فاطمہؑ" کے عنوان سے روح پرور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
یہ نمائش نوجوان نسل کو حضرت زہرا کی پاکیزہ زندگی اور ان کے درخشندہ اصولوں سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کی گئی، جس میں آپ کی سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا۔
نمائش میں طلباء اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آپ کی تعلیمات سے استفادہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں معاشرے میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ